ریاست

ایم ایل سی انتخابات میں آر جے ڈی کھیلے گی یوتھ کارڈ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 15 جنوری۔آر جے ڈی اب ایم ایل سی انتخابات میں یوتھ کارڈ کھیلنے کی تیاری کر رہی ہے۔ خود تیج پرتاپ یادو نے اس کی تصدیق کی۔ وہیں آر جے ڈی کے ترجمان مرتونجے تیواری نے بھی اس پر اتفاق کیاہے۔ اس بار مکر سنکرانتی پر پورا لالو خاندان دہلی میں ہے۔ وہیں سے تیج پرتاپ یادو نے یہ بات کہی۔
حالانکہ اس کو لیکر ا ٓرجے ڈی کے سنیئر لیڈران سے بات کی تو انہوں نے بھی نام نہیں شائع کرنے کی شرط پر 9 امیدواروں کے نام بتائے۔ یہ سب اپنے اپنے حلقہ میں بہت سرگرم ہیں۔ وہیں نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔فی الحال آر جے ڈی کے پاس ہیں 2 ایم ایل سی 24 سیٹوں پر ہونے والے ایم ایل سی انتخابات میں تمام پارٹیوں نے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ مساوات بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ موجودہ صورت حال کی بات کر یں تو بہار میں بی جے پی کے 24 میں سے 13 ،جے ڈی کے 8، آرجے ڈی کے 2 اور کانگریس کے ایک ایم ایل سی ہیں۔ حالانکہ اس بار آر جے ڈی کا دعویٰ ہے کہ اس بار آر جے ڈی مضبوط پوزیشن میں نظر آئے گی۔ قائد حزب اختلاف کی قیادت میں پارٹی نوجوانوں پر اعتماد کر رہی ہے۔قائد حزب اختلاف کی قیادت میں پارٹی نوجوانوں پر بھروسہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر، تیج پرتاپ یادو، مکیش روشن جیسے نوجوان لیڈر پارٹی میں ہیں۔ آرجے ڈی ہمیشہ نوجوانوں کو ترجیح دیتی ہے۔ یہ باتیں مرتونجے تیواری نے بھی کہی ہے۔ وہیں تیج پرتاپ یادو نے بھی کہا کہ آرجے ڈی اس بار نوجوانوں کو موقع دے گی۔ حالانکہ اس کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper