ریاست

ایم پی کورونا کا قہر: 24 گھنٹے میں 5315 نئے مریض ملے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

بھوپال، 15 جنوری۔ کورونا کی تیسری لہر دن بہ دن خوفناک ہوتی جارہی ہے۔ جہاں کورونا کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد ایک ماہ میں پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، تو تیسری لہر میں 21 دن میں ہی یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ ہفتہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جمعہ کو ریاست میں کورونا کے 79,667 سیمپل کی جانچ میں 5315 مریض ملے ہیں۔ جمعہ کو انفیکشن شرح 6.67 فیصد رہی، اس کے ساتھ ہی ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر اب 25,523 ہوگئی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ 1186 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ سارتھک پورٹل پر درج معلومات کے مطابق جمعہ کی حالت میں ریاست میں کورونا کے فعال مریضوں میں سے 535 یعنی صرف دو فیصد ہی اسپتالوں میں داخل تھے۔ یعنی 819 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔ 176 کا علاج کووڈ کیئر سینٹر میں چل رہا ہے۔ بلیٹن کے مطابق دوسری لہر میں 11 مارچ سے مریضوں کی تعداد بڑھنی شروع ہوئی تھی۔ 11 اپریل کو روزانہ پانچ ہزار سے زیادہ مریض ہوگئے تھے۔ تیسری لہر میں 26 دسمبر 2021 سے مریض بڑھنا شروع ہوئے، جو 21 دن میں مسلسل بڑھتے ہوئے 30 سے بڑھ کر 5315 ہوگئے ہیں۔ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جمعہ کو ریاست کے 8 اضلاع میں سو سے زیادہ مریض ملے ہیں۔ ان میں اندور میں 1343، بھوپال میں 986، گوالیار میں 593، ساگر میں 321، جبلپور میں 316، اجین میں 157، کٹنی میں 129 اور ودیشا میں 107 مریض ملے ہیں۔ ریاست میں اب تک دو کروڑ 46 لاکھ 76 ہزار سیمپل جانچ کئے گئے ہیں۔ اب تک کورونا کے 8 لاکھ 24 ہزار 543 مریض مل چکے ہیں۔
شاچھی بات یہ ہے کہ ان میں سے 7 لاکھ 88 ہزار 477 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔جبکہ 10 ہزار 543 مریض کی موت ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper