ریاست

بنگال میں تین دنوں سے ہورہی ہے بارش، درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ جاری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کولکاتا، 15 جنوری۔ میٹروپولیٹن شہر کولکاتا سمیت ریاست بھر میں موسم میں غیر متوقع تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ گذشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان بھی جاری ہے۔
جہاں ایک دن پہلے کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس تھا وہیں ہفتہ کو یہ 16.7 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 20.9 ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے جو کہ معمول سے پانچ ڈگری کم ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کولکاتا میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج بھی آسمان ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے ۔
کولکاتا کے علاوہ ہاوڑہ، ہوگلی اور شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار مغربی بنگال میں سردی بہت کم پڑی ہے۔ گذشتہ چار مہینوں کے دوران بمشکل 15 دنوں تک سردی میں شدت رہی ۔ مکر سنکرانتی گزر چکی ہے اور اب محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper