فن فنکار

بھارتی اداکار ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے

Written by Taasir Newspaper

مدینہ،۲۱؍جنوری-بالی وڈ میں اپنے نام کا لوہا منوانے والے اور ترقی کی کئی منازل طے کرنے والے بھارت کے مسلمان اداکار علی فضل ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔علی فضل گذشتہ کئی ماہ سے اپنی ہالی وڈ فلم قندھار کی عکسبندی میں مصروف تھے جہاں سے فارغ ہوکر وہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ پہنچے۔اداکار نے انسٹاگرام پر حرم شریف اور مدینہ کی کچھ جھلکیاں ایک خوبصورت ویڈیو کے طور پر شیئر کیں جس میں علی فضل ماسک پہنے احرام میں ملبوس دکھائی دیے۔علی نے پوسٹ پر طویل کیپشن بھی لکھا کہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ آنا میری شوٹ ختم کرنے کا کتنا خوبصورت طریقہ ہے، سمجھتا ہوں کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔اداکار نے اپنا یہ دورہ مرحوم نانا اور والدہ کے نام کیا اور کہا کہ ان کے جانے کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، یہ ایسا زخم ہے –

About the author

Taasir Newspaper