کھیل

جنوبی افریقہ میں ایک بار پھر ناکام ہندستانی ٹیم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کیپ ٹائون ،14؍ جنوری- ٹیم انڈیا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے ہار گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 210 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد دوسری اننگز میں شاندار واپسی کی۔ ٹیم کو ہدف تک لے جانے میں کیگن پیٹرسن نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی شکست کی کئی وجوہات تھیں۔
اس کی سب سے بڑی وجہ ٹیم انڈیا کی بیٹنگ لائن اپ تھی۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں ہندوستان کو اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ اوپنرز کے ایل راہل اور مینک اگروال نے جلدی سے اپنی وکٹیں گنوادیں۔ پہلی اننگز میں راہل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور مینک نے 15 رنز بنائے۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے چیتشور پجارا نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر اننگز کو قدرے سنبھالا۔ لیکن دوسری اننگز میں پھر وہی ہوا اور ہندوستان کے لیے یہ برا ہوا کہ دوسری اننگز میں پجارا اور کوہلی بھی اننگز کو سنبھال نہ سکے۔ اس میں رشبھ پنت نے مڈل آرڈر میں بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ہندوستانی ٹیم کا مڈل آرڈر بھی مکمل طور پر ناکام رہا ۔ اجنکیا رہانے پہلی اننگز میں 9 اور دوسری اننگز میں صرف 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں رشبھ پنت کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکا۔ہندوستانی گیند بازوں نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 210 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ لیکن دوسری اننگز میں وکٹ کے لیے جدوجہد کرنا پڑا۔
محمد شامی نے ایڈن مارکرم اور جسپریت بمراہ نے ڈین ایلگر کو آؤٹ کیا، لیکن اس کے بعد راستہ بہت مشکل ہو گیا۔ کیگن پیٹرسن نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد وہ شاردول ٹھاکر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ان تین وکٹوں کے علاوہ ہندوستانی گیند باز ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper