ریاست

جھارکھنڈ میں کورونا سے نو اموات، 1755 نئے معاملے اور 3888 صحت مند

Written by Taasir Newspaper

رانچی، 23 جنوری ۔جھارکھنڈ میں کورونا کی وجہ سے ریاست میں نو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) کے چار مریض، بوکارو سے ایک، دھنباد کے دو اور سرائی کیلا کے دو مریض شامل ہیں۔
اتوار کو بتایا گیا کہ ریاست میں کورونا سے 3888 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے برعکس اتوار کی صبح تک ریاست میں کورونا کے 1755 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد متاثرہ افراد سے زیادہ ہے۔
ریاست میں کورونا کے 21628 فعال معاملات میں سے 10483 دارالحکومت رانچی میں سرگرم ہیں۔
ضلع میں کل 109548 مثبت کیسز ہیں۔ جبکہ ضلع میں کل 97446 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ رانچی ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ 600 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے 600، بوکارو سے 82، چترا سے 75، دیوگھر سے 55، دھنباد سے 37، دمکا سے 113، مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) سے 276، گڑھوا سے 28، گریڈیہہ سے 14، گڈا سے 23، گملا سے32، ہزاری باغ سے 13، جامتارہ سے دس، کھونٹی سے 15، کوڈرماسے 27، لاتیہارسے 16، لوہردگا سے19، پاکوڑسے چار، پلاموسے 32، رام گڑھ سے 13، صاحب گنج سے 29، سرائیکیلاسے 56، سمڈیگاسے 134 مریض پائے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper