ریاست

حیدرآبادمیں کورونا کے خوف سے شہر کی ٹریفک میں کمی

Written by Taasir Newspaper

حیدرآباد۔27۔جنوری -ریاست میں کوروناکی تیسری لہر اور اومی کرون کے کیسیز میں اضافہ کے باعث عوام چوکسی اختیار کررہے ہیں اور تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے۔ صرف ضروریات کیلئے گھر سے باہر نکل رہے ہیں جس سے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہوگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عام دنوں کے بہ نسبت 30 فیصد ٹریفک کم ہوگئی ہے۔ انٹلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ اس کا پتہ چلا ہے۔ تعلیمی اداروں کو تعطیلات ہیں جبکہ چند خانگی کمپنیوں نے عملہ کو ورک فرم ہوم کی ہدایت دی ہے۔ ماہرین کی جانب سے کوروناکے اثرمیں شدت نہ ہونے کا دعویٰ کیاجارہا ہے۔ تاہم عوام از خود تحدیدات عائد کر رہے ہیں۔ کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے زیادہ تر لوگ گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کیلئے حکومت کوشاں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper