کھیل

دوسرے میچ میںسوریہ کمار کو مل سکتا ہے موقع

Written by Taasir Newspaper

جوہانسبرگ،20؍ جنوری- ہندوستانی ٹیم جمعہ کو بولینڈ پارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلے گی۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا دوسرے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیتنے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ میچ میں شیکھر دھون اور وراٹ کوہلی کی شاندار سنچریوں کے باوجود ٹیم انڈیا 297 رنز کے ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔ اس کی بڑی وجہ مڈل آرڈر بلے بازوں کا فلاپ ہونا تھا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا کئی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔ خاص طور پر مڈل آرڈر میں کچھ تبدیلیاں ممکن ہیں۔
ماہرین کے مطابق نوجوان بلے باز سوریہ کمار یادیو کو دوسرے ون ڈے میں پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے میچ میں فلاپ رہنے والے شریس ایر کو بھی باہر کیا جاسکتا ہے۔ سوریہ کمار کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے سے ٹیم انڈیا کا مڈل آرڈر مضبوط ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ بھونیشور کمار پہلے میچ میں اچھی فارم میں نظر نہیں آئے تھے اس لیے دوسرے میچ میں ان کی جگہ محمد سراج کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا اگلے میچ میں یہ دو تبدیلیاں کر سکتی ہے۔
سوریہ کمار یادیو نے اپنے ون ڈے کیریئر میں اب تک صرف 3 میچ کھیلے ہیں۔ اس میں انہوں نے 62 کی اوسط سے 124 رنز بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 122 رہا ہے۔ سوریہ کمار نے گزشتہ سال ہی اپنا ون ڈے ڈیبو کیا تھا۔ ابھی تک انہوں نے زیادہ ون ڈے میچ نہیں کھیلے ہیں لیکن وہ گزشتہ کئی سالوں سے آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سرخیوں میں رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اگر انہیں اگلے میچ میں موقع ملتا ہے تو اس کے پاس خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper