فن فنکار

سابق اداکارہ ثنا خان نے مداحوں کو نصیحت کردی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ،۱۴؍جنوری- شادی سے پہلے فلم نگری سے کنارہ کش ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے جھوٹ بولنے والوں کو نصیحت کردی۔انسٹاگرام پر ثنا خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نصیحت کی کہ “جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچتا ہے۔ ان لوگوں سے پریشان نہ ہوں جو آپ کا کردار خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ آپ کے بارے میں منفی باتیں پھیلاتے ہیں، اْن کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے، انسان وہی کاٹتا ہے جو وہ بوتا ہے۔”واضح رہے کہ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے سنہ 2020 میں بھارتی عالم دین مفتی سے شادی کی تھی۔ وہ حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کیلئے بھی گئی تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper