فن فنکار

ماما کی چند باتوں پر غصہ آیا: کرشنا ابھیشک

Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۲۷؍جنوری-بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشک نے گووندا سے فیملی جھگڑے کو خبروں میں رہنے کی چال ماننے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ میں کرشنا ابھیشک نے کہا کہ وہ خود کو گووندا کا بیٹے جیسا سمجھتے ہیں، اس کے باوجود اپنے ماما کے چند تبصروں پر غصہ آیا تھا۔میڈیا نے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ کرشنا نے کہا ہے کہ اس وقت بات چیت نہ ہونے کے باوجود میں اور گووندا ہمیشہ ایک خاندان رہیں گے۔کرشنا ابھیشک جن کے اپنے ماما گووندا سے تلخ تعلقات ہیں، نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی معاملات کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔بھارتی کامیڈین نے ان الزامات کی تردید کی کہ گووندا اور اْن کی فیملی لڑائی صرف خبروں میں رہنے کی ایک چال ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا نے ایک انٹرویو میں خاندانی جھگڑے کو پبلسٹی چال کے الزام کو مسترد کیا اور ساتھ ہی استفسار کیا کہ مجھے ایسی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑے گی؟انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسی کسی پبلسٹی کی ضرورت نہیں، گووندا مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، ہمیں اپنی زندگی میں جھگڑے کی ضرورت نہیں، یہ صرف نقصاندہ ہے۔بھارتی کامیڈین نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات چیزیں ہمارے کنٹرول سے باہر ہوجاتی ہیں، میں مانتا ہوں ماما کی کچھ باتوں نے تکلیف دی اور میں غصے میں آیا، جن کا میں نے جواب دیا اور وہ خبروں کی زینت بنا، جس سے ہمارے تعلقات خراب ہوئے۔کرشنا ابھیشک نے مزید کہا کہ میں گووندا کے بیٹے جیسا ہوں، میں کچھ چیزوں پر پریشان ہوا لیکن ہم ہمیشہ فیملی رہیں گے۔گووندا اور کرشنا کے تعلقات 2016ء سے کشیدہ ہیں، اس تلخی میں اضافے تب ہوا، جب کپل شرما شو کی ایک قسط، جس میں گووندا اور اْن کی اہلیہ سنیتا آہوجا مہمان تھی اور کامیڈین شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
معروف کامیڈین نے ہیلو گانے کی ٹرولنگ کے موقع پر بھی اپنے ماما کا دفاع کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper