ہندستان

ملک میں 161.92 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 23 جنوری ()۔ کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں 24 گھنٹوں میں 71 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 161 کروڑ 92 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اتوار کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 161 کروڑ 47 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 13 کروڑ، 32 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper