ہندستان

ملک میں 162.26 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 24 جنوری ۔ کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 162 کروڑ 26 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 162 کروڑ، 26 لاکھ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 13 کروڑ 83 لاکھ خوراکیں ویکسین کی موجود ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper