ہندستان

ملک میں 6041 تصدیق شدہ اومیکرون کے معاملے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 15 جنوری ۔ ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی رفتار روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ملک بھر میں اومیکرون کے چھ ہزار، 41 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ اومیکرون اب ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ راجستھان دوسرے نمبر پرہے۔ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ کیرالہ چوتھے نمبر پر ہے اور کرناٹک پانچویں نمبر پر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper