لاہور،15؍ جنوری-ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میزبان ٹیم نے 2-1سے جیت لی۔ افریقی سرزمین پر 29 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ٹیم انڈیا کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ سیریز ہارنے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے بلے بازوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ سیریز کے تینوں میچوں میں ٹیم انڈیا کی بلے بازی فلاپ رہی۔ بولروںکی بدولت ٹیم نے پہلا میچ جیتا لیکن بقیہ دو میچوں میں گیندباز بھی اپنی فارم برقرار نہیں رکھ سکے ۔ یہی وجہ تھی کہ ٹیم افریقہ میں ایک بار پھر سیریز نہ جیت سکی۔ہندوستان کی شکست پر کرکٹ کی دنیا کے تمام تجربہ کار اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ادھر پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی ہندوستان کی شکست کی بڑی وجہ بتا ئی ہے۔ ان کے مطابق ہندوستانی ٹیم کو افریقہ میں پانچ بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترنا مشکل نظر آیا کیونکہ ان میں سے کئی اچھی فارم میں نہیں تھے۔ سابق پاکستانی کرکٹر کا خیال ہے کہ اگر شریس ایر، ہنوما وہاری اور پریانک پنچال جیسے نوجوان جو اچھی فارم میں ہیں، ان کو پلیئنگ الیون میں موقع ملتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ وہ حیران ہیں کہ مضبوط ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو اپنی بیٹنگ کے انداز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ رہانے اور پجارا جیسے تجربہ کار بلے بازوں کو ٹیم میں موقع دیا گیا، لیکن وہ اچھی فارم میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ فارمیٹ اور تجربہ کے مختلف معنی ہیں۔ آپ نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع دیا لیکن وہ کچھ خاص نہ کر سکے اور ٹیم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پوری سیریز میں ہندوستان کی جانب سے صرف 2 بلے باز سنچری اسکور کر سکے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز سنچری تک نہیں پہنچ سکا۔ اعداد و شمار کے اعتبار سے مضبوط نظر آنے والی ٹیم انڈیا کی بلے بازی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پوری طرح سے بلے باز رہی۔
پوری ٹیسٹ سیریز کے دوران ہندوستان کی جانب سے صرف 2 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں ہی بنیں۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.