ریاست

وزیر اعلی یوگی نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ، 15 جنوری ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی کو ان کے یو م پیدائش پردلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بھگوان شری رام سے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی ہے۔
آرمی ڈے پر جوانوں اور افسران کو مبارکباد
وزیر اعلیٰ یوگی نے آرمی ڈے پر ٹویٹ کر کے تمام فوجیوں اور افسروں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘بے مثال ہمت، کبھی نہ ختم ہونے والی لگن اور لاجواب وقف کے ساتھ، نامساعد حالات میں ماں بھارتی کی حفاظت کے لیے، تمام فوجیوں اور افسروں کے ساتھ، ان کے اہل خانہ کو آرمی ڈے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔جے ہند!
مکر سنکرانتی پر ریاستی عوام کو مبارکباد
وزیر اعلیٰ یوگی نے عوامی عقیدے کے عظیم تہوار مکر سنکرانتی (کھچڑی) پر ریاست کے تمام لوگوں اور عقیدت مندوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ بھگوان دیواکر کی کرپا سے ہر ایک کی زندگی میں خوشی، جوش، صحت اور مثبت توانائی آئے ۔ ہندوستانی ثقافت کی وراثت کو ظاہر کرتا یہ تہوار پوری مخلوق کے لیے خوشیوں بھراہو۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper