ریاست

چندر شیکھر راون کی پریس کانفرنس میں پہنچی پولیس

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ، 15 جنوری ۔ اترپردیش، دارالحکومت لکھنؤ میں پولیس نے آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر راون کی پریس کانفرنس میں پارٹی کارنان کو داخل ہونے سے روک دیا۔لکھنو کے اندرا نگر تھانے کو آزاد سماج پارٹی کے صدر اور بھیم آرمی کے کنوینر چندر شیکھر راون کی پریس کانفرنس میں بڑی تعداد میں کارکنان کے پہنچنے کی اطلاع ملی۔ مثالی ضابطہ اخلاق کی تعمیل کرتے ہوئے اندرا نگر پولیس نے موقع پر نوٹس چسپاں کرکے وہاں آنے والوں کو روک دیا۔پریس کانفرنس میں بھیڑ جمع ہونے کی اطلاع پر اے سی پی غازی پور اور پولیس اہلکاروں نے کارکنوں کو روکا تو چندر شیکھر آزاد ناراض ہو گئے۔ موقع پر موجود پولیس کی مخا لفت کی گئی۔ آزاد سماج پارٹی کا انتخابی دفتر اندرا نگر علاقے میں قائم کیا گیا ہے، جہاں چندر شیکھر راونا صحافیوں سے گفتگو کرنے والے تھے۔ کارکنوں کو چندر شیکھر راون کے دفتر تک پہنچنے سے روکنے کے بعد پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی۔اندرا نگر پولیس اسٹیشن نے ضلع صدر کے نام ایک نوٹس چسپاں کیا ہے۔ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے پانچ سے زیادہ تعداد میں جمع نہیں ہو سکتے، ایسی صورتحال میں پریس کانفرنس میں زیادہ تعداد میں اجتماع کو نامناسب سمجھتے ہوئے نوٹس چسپاں کیا جا رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper