کھیل

کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کے لیے تیاری اچھی : روی دہیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 12 جنوری ۔ہندوستانی پہلوان روی دہیا نے بدھ کے روز کہا کہ وہ آنے والے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ان کی تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں۔کامن ویلتھ گیمز 2022 کا انعقاد 28 جولائی سے 8 اگست تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے کا امکان ہے جبکہ ایشین گیمز 10 سے 25 ستمبر 2022 تک چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہوں گے۔ٹوکیو اولمپکس کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے د ہیا نے کہا، “یہ ایک بہت اہم سال ہے کیونکہ اس سال کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز ہیں۔ ہم اس سال کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں اور تیاریاں بھی اچھی چل رہی ہیں۔”2022 برمنگھم کامن ویلتھ کے لیے کوئینس بیٹن پیر کو قومی دارالحکومت پہنچی۔ کامن ویلتھ گیمز کے عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو بیٹن سونپی۔2022 برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے 16 ویں آفیشل کوئینز بیٹن ریلے 12 سے 15 جنوری کے درمیان چار دنوں کے لئے بھارت میں منعقد ہوگی ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper