کھیل

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے گیندبازی کوچ مقررہوئے بھرت ارون

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کولکاتا، 14 جنوری۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے جمعہ کے روز انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) 2022 سے قبل بھرت ارون کو اپنا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔بھرت ارون 2014 سے ہندوستانی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ تھے اور انہوں نے ٹیم انڈیا کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک کھلاڑی کے طور پر، انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور تمل ناڈو کے لیے ایک بہت کامیاب ڈومیسٹک کھلاڑی تھے۔کے کے آر کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے ایک سرکاری بیان میں کہا،’’کے کے آر کے کوچنگ اسٹاف کا بی ارون کاپرتپاک خیرمقدم ہے۔ بین الاقوامی کھیل میں مضبوط اور کامیاب تجربے کے ساتھ، مجھے یقین ہے کہ ارون ہمارے موجودہ عملے کی تکمیل کریں گے اورمیں ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہوں‘‘۔بھرت ارون نے اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز تمل ناڈو کی گھریلو ٹیم سے کیا اور بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ بولنگ کوچ بنے۔ اس کے بعد انہوں نے ہندوستان کی انڈر ۔19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا، جب ہندوستان نے 2012 میں آسٹریلیا میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا تھا۔بھرت ارون نے کہا، ’’میں بہت پرجوش ہوں اور نائٹ رائیڈرس جیسی بڑی کامیاب فرنچائز ی کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔ نائٹ رائیڈرس فرنچائز ی نے نہ صرف آئی پی ایل میں بلکہ دنیا بھر کی ٹی ۔20 لیگز میں بھی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ کلب بہت زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں چلایا جاتا ہے‘‘۔ارون کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے، کے کے آر کے سی ای او اور ایم ڈی، وینکی میسور نے کہا، “ہم بھرت ارون جیسے تجربہ کار شخص کو ٹیم میں بولنگ کوچ کے طور پر شامل کرکے بہت پرجوش ہیں۔ ہمیں نائٹ رائیڈرس کے خاندان میں ان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper