فن فنکار

گہرائیاں’ کے ٹریلر میں بیوی دیپیکا کا بولڈ سین دیکھ کر شوہر رنویر کا ردعمل

Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۲۱؍جنوری-فلم اداکارہ دیپیکاپادوکون کی آنے والی فلم ‘ گہرائیاں’ کا شاندار ٹریلر گزشتہ روز ریلیز کر دیا گیا۔ اس فلم میں دیپیکا کے ساتھ اداکار سدھانت چترویدی اور اننیا پانڈے بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد سے یہ کافی خبروں میں ہے۔ خاص طور پر دیپیکا کے بولڈ سین۔ ٹریلر میں دیپیکا اور سدھانت کے درمیان کئی ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں، جس کا اندازہ ٹریلر کو دیکھنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔دیپیکا کے بولڈ مناظر دیکھنے کے بعد ان کے اداکار شوہر رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گہرائیاں سے دیپیکا کی ایک لک شیئر کرتے ہوئے، رنویر نے لکھا – موڈی، سیکسی اور انٹینس، ڈومیسٹک نائر؟ مجھے سائن اپ کرو۔ میرے تمام پسندیدہ، شکون بترا، اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی، دھیریہ کروا، نصیر دی لیجنڈ۔ رنویر کی اس پوسٹ پر کئی مشہور شخصیات اور مداح تبصرے کر رہے ہیں۔ گلی بوائے میں رنویر کے ساتھ کام کرنے والے سدھانت نے ہارٹ ایموجی بنا کر رنویر کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیاہے ساتھ ہی، اننیا پانڈے نے بھی رنویر کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا- ‘آپ میرے پسندیدہ ہیں۔’

About the author

Taasir Newspaper