کھیل

یوپی یودھا کے خلاف ہمارا اچھا مظاہرہ ہمارا اعتماد بڑھائے گا: وکاس کنڈولا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

بنگلورو، 14 جنوری ۔ پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں یوپی یودھا کے خلاف اپنا پچھلا میچ 36-36 کی برابری پر ختم کرنے کے بعد، ہریانہ اسٹیلرس دبنگ دہلی کے خلاف اپنے اگلے میچ میں جیت کی راہ پر واپس آنا چاہیں گے۔اسٹیلرس کے کپتان وکاس کنڈولا نے کہا کہ ان کی ٹیم اپنے آخری میچ میں شاندار واپسی کے بعد اچھا محسوس کر رہی ہے۔انہوں نے کہا،’’اپنے پچھلے میچ میں شاندار واپسی کے بعد ٹیم بہت اچھا محسوس کر رہی ہے۔ ہم ایک وقت کھیل میں کافی پیچھے تھے اور پھر ہم میچ ٹائی کرنے میں کامیاب رہے ۔ یہ میچ ہمارے اعتماد اوربھروسے کوبڑھائے گا۔ یقینی طور پر اپنے اگلے میچ میں بھی ہم اپنے اعتماد کو آگے بڑھائیں‘‘۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جب یوپی یودھا نے بڑی برتری حاصل کی تو انہوں نے ٹیم کو کیسے ترغیب دی۔ کنڈولا نے کہا،’’ہم صرف ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے۔
جب یوپی یودھا کے پاس بڑی برتری تھی، ہم جانتے تھے کہ ہم حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ہم آل آوٹ کرتے ہیں۔
تو ہم ٹورنامنٹمیں واپس آجائیں گے۔ اس لئے ہم بس ایسا کرنا چاہ رہے تھے اور ہم اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب رہے‘‘۔ کپتان وکاس نے اپنے آخری میچ میں 17 ریڈ پوائنٹ اسکورکئے لیکن وہ انفرادی کارکردگی پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی پر زیادہ توجہ نہیں دے رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ ٹیم میچ جیتے۔ اگرمیں 1 پوائنٹ یا 10 پوائنٹس حاصل کرتاہوں ، تو ہم اپنی ٹیم کو اچھی کارکردگی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں،ٹیم کا نتیجہ ہمیشہ میری ذاتی کارکردگی سے پہلے آتا ہے‘‘۔
دبنگ دہلی کے خلاف اپنے اگلے میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کنڈولا نے کہا، ’’دبنگ دہلی کے سی کی پوری ٹیم اچھی ہے۔ جوگندر نروال، سندیپ نروال اور منجیت چھلر، سبھی اچھے کھلاڑی ہیں، لیکن ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا ایک اچھا توازن ہے۔ دہلی کی طرف سے ایک شاندارمقابلہ ہو گا۔ ہم نے اپنے پچھلے میچ میں جو غلطی کی تھی اس کو درست کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے ۔
کہ ہم اپنے اگلے میچ میں اپنی غلطیاں نہ دہرائیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper