انڈر 19 ورلڈ کپ: ہندستا ن بڑی جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں

تروبا (ٹرینیڈاڈ)،20؍ جنوری- خطاب کی دعویدار اور ریکارڈ چار مرتبہ کی چمپئن ہندوستانی ٹیم نے آئرلینڈ کو 174 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔ ہندوستان نے ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف 45 رنز کی فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا اور بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف اس کی بڑی جیت بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد وہ بمشکل پلیئنگ الیون میں جگہ بنا سکے ۔برائن لارا اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کی دعوت دی گئی، ہندوستان نے ہرنور سنگھ کے 88 رنز اور اس کے اوپننگ پارٹنر انگکرش راگھونشی کے 79 ناٹ آؤٹ کی مدد سے پانچ وکٹوں پر 307 رنز بنائے، اور آئرلینڈ نے 39 اوورز میں 133 رنز بنائے۔کپتان یش دھول اور نائب کپتان شیخ رشید ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں الگ تھلگ کرنا پڑا۔ ایسے میں نشانت سندھو نے ٹیم کی قیادت کی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہرنور اور انگکرش نے پہلی وکٹ کے لیے 164 رنز کی شراکت کے ساتھ ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ ہرنور نے 12 چوکے لگائے جبکہ انگکرش نے 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔کپتان نشانت سندھو (34) اور راج باوا (42) نے تیسری وکٹ کے لیے 64 رنز بنائے۔ راج وردھن ہینگارگیکر نے ڈیتھ اوورز میں 17 گیندوں میں 39 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہندوستان کے اسکور کو 300 رنز تک پہنچا دیا۔308 کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ ابتدا میں ہی لڑکھڑا گیا اور دونوں اوپنرز لیام ڈوہرٹی (7) اور ڈیوڈ ونسنٹ (آٹھ)
اور تیسرے نمبر کے جیک ڈکسن پہلے سات اوورز میں ہی کھو دیا جس کی وجہ سے اس کا اسکور تین وکٹوں پر 17 رنز ہوگیا۔اور یکے بعد دیگرے وکٹ گنوانے کا سلسلہ جاری رہا۔