آئی سی سی کی ’ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر‘ کا اعلان÷روہت، پنت اور اشون کو آئی سی سی مینس ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا

دبئی ،20؍ جنوری- آئی سی سی نے سال 2021 کے لیے اپنی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے ہندوستان کے تین کھلاڑیوں کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے، حالانکہ وراٹ کوہلی کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اس ٹیسٹ کی کپتانی نیوزی لینڈ کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے والے کین ولیمسن کو دی گئی ہے۔روہت شرما کو بطور اوپنر آئی سی سی کی’ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر‘ میں جگہ دی گئی ہے۔ روہت نے ایک کیلنڈر سال میں 47.68 کی اوسط سے 906 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں بھی اسکور کیں۔ٹیم انڈیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔ رشبھ کو ایک کیلنڈر سال میں 12 میچوں میں 748 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 39 کیچ لینے کا فائدہ ملا ہے۔ٹیم انڈیا کے تیسرے کھلاڑی آر اشون ہیں۔ انہوں نے اپنی آل راؤنڈر کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنائی ہے۔
اشون نے 9 ٹیسٹ میچوں میں 16.64 کی بولنگ اوسط کے ساتھ 54 وکٹیں حاصل کیں، نیزانہوں نے 25.35 کی اوسط سے 355 رنز بھی بنائے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پہلی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنی ٹیم کو فتح بنانے کا فائدہ اٹھایا۔
آئی سی سی نے انہیں اپنی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان منتخب کیا۔ ولیمسن نے گزشتہ سال 4 ٹیسٹ میچوں میں 65.83 کی اوسط سے 395 رنز بنائے تھے۔ کین ولیمسن کے ساتھ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن نے بھی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حسن علی کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ دونوں گیند بازوں نے گزشتہ سال پاکستان کے لیے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہین نے 9 میچوں میں 17 کی اوسط سے 47 اور حسن علی نے اتنے ہی میچوں میں 16 کی اوسط سے 41 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عاٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین، انگلینڈ کے جو روٹ اور سری لنکا کے ڈیموتھ کرونارتنے کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ کرونارتنے نے 7 میچوں میں 69 کی اوسط سے 902 رنز بنائے، لبوشین نے 5 میچوں میں 65 کی اوسط سے 526 رنز بنائے اور جو روٹ نے 15 میچوں میں 61 کی اوسط سے 1708 رنز بنائے۔