ایشان کے ہیڈر سے جمشید پور نے ایسٹ بنگال کوشکست دی

گوا، 12 جنوری۔ ایشان پنڈت کے ہیڈر نے ایس سی ایسٹ بنگال کے مضبوط دفاعکو آخرکار توڑ ڈالا۔ اس متبادل فارورڈ کھلاڑی کے گول کی مدد سے جمشید پور ایف سی نے منگل کی شب بیمبولن واقع جی ایس سی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) 2021-22 لیگ میچ میں ایس سی ایسٹ بنگال کو 1-0 سے شکست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی کوچ اوون کول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے۔جمشید پور 11 میچوں میں 19 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے سیدھے ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے پانچ میچ جیتے ہیں اور چار ڈرا کھیلے ہیں۔ ساتھ ہی کوچ رینیڈی سنگھ کی ریڈ اینڈ گولڈ بریگیڈ تمام کوششیں کرنے کے باوجود شکست سے نہیں بچ سکی۔ ایسٹ بنگال پانچویں شکست کے بعد 11 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ یہ ٹیم اپنے 11 میچوں میں سے چھ ڈرا کھیلنے کے بعد صرف چھ پوائنٹس حاصل کر پائی ہے۔ جمشید پور کے اسکاٹش فارورڈ گریگ اسٹیورٹ کو ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر ہیرو آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پہلا ہاف بغیرکے گول رہا۔ اس دوران جمشید پور کا دبدبہ رہا لیکن اس کے فارورڈ ہدف پر نشانہ نہیں لگاسکے۔ حالانکہ اس نے سات کارنر کک حاصل کی۔ اس لیے دونوں طرف سے گول نہیں ہو سکا کیونکہ ایسٹ بنگال پورے وقت دفاعی کور میں چھایا رہا اور ان کی بیک لائن نے اپنا کام بخوبی نبھایا۔ اگرچہ ریڈ اینڈ گولڈ بریگیڈ نے جوابی حملے کی کوشش کی لیکن وہ اثر ڈالنے میں ناکام رہے۔ دونوں گول کیپر س جمشید پور کے پون کمار اورایسٹ بنگال کے ارندم بھٹاچاریہ کو زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی۔ اس طرح دونوں ٹیمیں 0-0 کے اسکور پر ہاف ٹائم بریک پر چلی گئیں۔ڈیڈ لاک 88ویں منٹ میں ٹوٹا جب میچ کا پہلا گول آیا۔ متبادل کھلاڑی ایشان پنڈتا نے ہیڈر سے گول کر کے جمشید پور کو 1-0 کی برتری دلائی۔ مقررہ وقت سے دو منٹ قبل ٹیم کو 12ویں کارنر کک ملی ں نے ہیڈر سے گیند کو فلک کرکے گول پوسٹ کے اندر ڈال دیا۔
اس گول کے ساتھ ہی جمشید پور 1-0 کی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گیا۔