جمعیۃ علما ہند کےطرف سے نادر وغرباء میں گرم کپڑے ،لحاف وکمبل تقسیم

نئی دہلی، 15 جنوری-مولانا محمود مدنی صدر جمعیت علماء ہند کی ھدایت پر غریبوں اور محتاج لوگوں کی مددکرنے کا سلسلہ جاری۔ مدرسہ باب العلوم میں جنتا کالونی ،جعفرآباد ،چوہان بانگر، موجپور کے مدارس کے طلباء کو جیکٹ اور بیوائوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔ جمعیۃ علماہند کے ناظم عمومی مولنا حکیم الدین قاسمی نے مولونا منصور کاشفی صدرجمعیۃ علما تمل ناڈ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ نادروغرباء طلباء کیلئے اور برمی مہاجرین کے لئے جدوجہد کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ ناظم عمومی نے شدید سردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اطراف میں ذمہ داران جمعیۃ خصوصی توجہ کریںکوئی غریب اور مستحق آدمی ہماری غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے بیماری یا فاقہ کشی کا شکار نہ ہو۔ دہلی میں خصوصاً روہنگیائی مہاجرین اور ایک بڑی تعداد مزدوروں کی رہتی ہے ۔ہلِ ثروت لوگوں کو انکی خبر گیری کرنی چاہئے انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کے راستے میں اگر انسان ایک روپیہ خرچ کرتاہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وہ انھیں دس گنا عطا کریں گے اور اللہ تعالی کی ذات تو بے نیاز ہے اگر کسی صدقہ وخیرات اور اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کا عمل اللہ تعالیٰ کو پسند آگیا تو نہ جانے کتنا گنا اجر عطاکردیں اور دنیا وآخرت دونوں جہاں میں کامیابی سے ہمکنار کردیں۔مولانا نے کہا کہ دنیا تو چند لمحوں کا کھیل تماشہ ہے ایک مومن تو ہر لمحہ آخرت کی فکر کرتاہے۔
اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی آخرت کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے جان ومال دونوں کی قربانی دیتاہے۔اور اس تمام قربانیوں کو مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی حاصل کرنا ہے اور خدمت خلق اللہ کی رضا حاصل کرنے کا سب سے اعلیٰ اور بہترین ذریعہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ مولانا محمد دائود امینی مہتمم مدرسہ باب العلوم وصدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء دہلی نے کہا کہ ذمہ داران مدارس اور ائمۂ کرام مدرسہ کے طلباء اور اساتذہ کی پریشانیوں میں مدد کریں اور ان کی ضروریات زندگی میں خصوصی طورپر شریک ہوں، یہ لوگ اپنی پریشانی کا اظہار نہیں کرتے خود اپنے حالات سے مقابلہ کرتے ہیں، اس طرح کے لوگوں کی مدد کرنے سے دینی امور کو فروغ ملتاہے۔
مولانا غیور قاسمی نے کہا کہ اہل دہلی ہمدردانہ وخیرخواہانہ جذبہ رکھتے ہیں اور ہر موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی تحریک پر صف اول میں شامل ہوتے ہیں ۔ کرونا وائرس اور بے روزگاری کے بڑھتے حالات میں ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ،محلہ اور پڑوس میں یتیم ونادار اور بیوائوں کی خصوصی مدد کریں مدرسہ کے بچوں اور غریب کرائے دار مزدوروں کی بغیر مطالبہ کے مدد کریں تاکہ انسانیت اور مذہبی ذمہ داری سے سبکدوش ہوسکیں۔
پوری دہلی میں جمعیۃ کے کارکنان اس پریشانی کے عالم میں لوگوں کے لئے ہر طرح مدد کیلئے تیار رہے۔