رام چرن ہرزبان کی فلموں میں کام کرناچاہتے ہیں

ممبئی، 15 جنوری- جنوبی ہند فلموں کے سپر اسٹار رام چرن ہر زبان کی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’آر آر آر‘ میں رام چرن، جونیئر این ٹی آر، عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن مرکزی کرداروں میں ہیں۔ رام چرن اس فلم میں برطانوی دور کے پولیس افسر کے طور پر زبردست ایکشن سیکوئنز کرتے نظر آئیں گے۔ فلم ’آر آر آر‘ کو 7 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم کے علاوہ یہ فلم ہندی میں بھی ریلیز ہوگی۔رام چرن کا ماننا ہے کہ ہماری صرف ایک ہی زبان ہے اور وہ ہے سنیما کی زبان۔ رام چرن نے کہا، آرآرآر ایک آل انڈیا فلم ہے۔ آج، بہت سارے فلم سازوں، خاص طور پر راجامولی کی کوششوں کے لیے شکریہ، جن کی وجہ سے اس انڈسٹری کے دروازے کھل گئے ہیں۔ ہم صرف علاقائی تک محدود نہیں رہے، اب ہم ایک بڑی ہندوستانی فلم انڈسٹری کا حصہ بن چکے ہیں، رکاوٹیں ٹوٹ گئی ہیں۔ اس لیے جب بھی کوئی موقع ملے گا، میں ہر فلم کروں گا۔ آر آر آر ایک بہت بڑے پیمانے کی فلم ہے اور یہ متعدد زبانوں میں ریلیز کرکے تمام رکاوٹوں کو توڑ رہی ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔قابل ذکر ہے کہ فلم آرآرآر دو ہندوستانی انقلابیوں، الّوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم کی کہانی ہے جو کہ ایک خیالی کہانی ہے۔ فلم میں یہ دونوں انقلابی برطانوی راج اور نظام حیدرآباد کے خلاف لڑتے نظر آئیں گے۔