رمیزراجہ نے ہندستان، پاکستان سمیت 4 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز پیش کی

کراچی ،12؍ جنوری-پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ چار ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی تجویز پیش کریں گے، جس میں روایتی حریف ہندوستان ، آسٹریلیا شامل ہوں گے۔ اس کے ملک کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہوگی۔اس سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی عالمی گورننگ باڈی کے ان تمام ممبران کے ذریعے شیئر کی جائے گی۔راجہ نے کہا کہ ان کی تجویز کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی باری باری چار شریک ممالک کریں گے۔ راجہ نے ٹویٹر پر لکھاکہ میں آئی سی سی کو چار ملکی T20 انٹرنیشنل سپر سیریز کی تجویز دینے جا رہا ہوں۔
اس میں پاکستان، ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
یہ ہر سال کھیلا جائے گا اور اس کی میزبانی کا حق باری باری چار ممالک کو دیا جائے گا۔
راجہ نے لکھاکہ اس میں آمدنی کا ایک مختلف طریقہ ہوگا جس میں منافع کا فیصد تمام اراکین کے درمیان بانٹ دیا جائے گا۔ میرے خیال میں یہ سب کے لیے جیت کا سودا ہے۔پی سی بی کے سربراہ کی تجویز کو ہندوستان اور پاکستان کرکٹ دشمنی کو مستقل بنیادوں پر بحال کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم آئی سی سی کے آئندہ مستقبل کے ٹور شیڈول میں اس طرح کے ٹورنامنٹ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہندوستان نے بھی تقریباً ایک دہائی سے سہ فریقی اور چار ملکی سیریز کھیلنا بند کر رکھی ہے۔دونوں پڑوسی ممالک نے 2013 سے آئی سی سی ٹورنامنٹس اور ایشیا کپ کے علاوہ ایک دوسرے کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیلا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز 2012-13 میں ہوئی تھی جب ہندوستان نے پاکستان کی T20 سیریز میں میزبانی کی تھی۔