روہت، کوہلی کی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں

دبئی ،12؍ جنوری- بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں روہت شرما اور کپتان وراٹ کوہلی بالترتیب پانچویں اور نویں مقام پر برقرار ہیں۔
روہت کے 781 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ کوہلی 740 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 10 میں برقرار ہیں۔بلے بازی کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارش لبوشین سرفہرست ہیں۔ ان کے 924 نمبر ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ (881) اور آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ (871) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (862) چوتھے نمبر پر ہیں۔ہندوستانی اوپنر مینک اگروال ایک مقام کھسک کر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گیند بازوں کی فہرست میں ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی دیگرہندوستانی گیند باز ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنس پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد ایشون اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ہیں۔ جیمیسن کوچھ مقام کا فائدہ ہوا۔اشون ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھی دوسرے مقام پر برقرار ہیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں چوتھے ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے عثمان خواجہ 26ویں نمبر پر پہنچ کر بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ داخل ہو گئے۔دریںاثنا آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گیندبازوں کی رینکنگمیں جنوبی افریقہ کے کائل جیمیسن کو فائدہ ہوا ہے۔ وہ گیند بازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٓئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لیبوشین بدستور نمبر ایک پوزیشن پر قائم ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ مارنس لیبوشین کے 924 پوائنٹس ہیں جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین پوائنٹ ہے۔ جو روٹ کے 881 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تیسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ ہیں جن کے 871 پوائنٹس ہیں۔
وہیںچوتھے نمبر پر کھسکنے والے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے 862 پوائنٹس ہیں۔ٹاپ بلے بازوں کی فہرست میں ٹیم انڈیاکے بیٹس مین روہت شرما پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں روہت کے 781 پوائنٹس ہیں۔وہیں وراٹ کوہلی کی بات کریں تو 740پوائنٹس کے ساتھ وہ نویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ میں گیندبازوں کی بات کریں توتیز گیندباز اورآسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان پیٹ کمنس پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے 894 پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے لیجنڈری اسپنر روی چندرن اشون دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ اشون کے 861 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کے تیز گیندباز شاہین آفریدی کو اس بار نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کیونکہ اب کائل جیمیسن نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کائل جیمیسن کے 825 پوائنٹس ہیںجبکہ شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے 822 پوائنٹس ہیں۔ و ہیں کاگیسو رباڈا کے پوائنٹس بھی بڑھ گئے ہیں۔ اب وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ رباڈا کے 810 پوائنٹس ہیں۔