سدھارتھ نے سائنا نہوال پر قابل اعتراض ریمارکس کے لئے معافی مانگی

ممبئی،۱۲؍جنوری- بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد تنازعات میں پھنسے اداکار سدھارتھ نے اب سوشل میڈیا کے ذریعے سائنا نہوال سے معافی مانگ لی ہے۔ٹوئٹر پر اپنا معافی نامہ شیئر کرتے ہوئے سدھارتھ نے لکھا – ڈیئر سائنا، میں نے کچھ دن پہلے آپ کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے جو کچھ بھی لکھا ،اس کے لیے میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میں آپ سے بہت سی باتوں پر اختلاف کر سکتا ہوں لیکن میری مایوسی یاآپ کا ٹویٹ پڑھنیکے بعد آیا غصہ ،میرے لہجے اور الفاظ کو درست ثابت نہیں کر سکتا۔ اگرایک مذاق کو سمجھانے کی ضرورت پڑے تو وہ مذاق نہیں ہوتا۔ اس لیے میں اپنے مذاق کے لیے معذرت خواہ ہوں‘‘۔انہوں نے آگے کہا ’’ مجھے اپنے الفاظ کے انتخاب اور مذاق پر زور دینا چاہیے تھا۔ یہ ٹویٹ کسی غلط ارادے کے ساتھ نہیں کیاگیاتھا، جس کے لیے تمام طبقات نے اسے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ میں خود ایک کٹر حقوق نسواں کا حامی ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے ٹویٹ میں صنف سے متعلق کوئی الفاظ نہیں تھے اور میرا یقینی طور پرایک خاتون کے طورپر آپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ مجھے امید ہے کہ آپ ان سب باتوں کو بھول کر میری معذرت قبول کریں گی۔ آپ ہمیشہ میری چیمپئن رہیں گی‘‘۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھیملک خود کوتب تک محفوظ ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کے وزیر اعظم کی سیکورٹی پر سمجھوتہ کیا جاتاہے۔ میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں‘‘۔سائنا کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اداکار سدھارتھ نے لکھا- “دنیا کی کاک چیمپئن… شکر ہے کہ ہمارے پاس ہندوستان کے محافظ ہیں‘۔ ان لائنوں کے ساتھ سدھارتھ نے ہیش ٹیگ میں لفظ ریحانہ کا استعمال کیاتھا‘۔سائنا نہوال پر اس طرح کے تبصرے کرنے کے بعد سدھارتھ ٹرول کی زد میں آگئے۔ اس پورے معاملے میں تنازع کو بڑھتا دیکھ کر اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے معافی مانگ لی ہے۔ ساتھ ہی، قومی خواتین نے بھی سخت موقف ہے اور اداکار نے تحریری طور پر معافی مانگی ہے۔