سندھو نے دوسری بار سید مودی ٹائٹل جیتا

لکھنؤ، 23 جنوری- لگاتار دو اولمپک تمغے جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن مالویکا بنسوڑ کو اتوار کو مسلسل گیمز میں 21-13، 21-16 سے شکست دے کر سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ دوسری بار جیت لیا۔ جبکہ مردوں کا فائنل کورونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔سندھو نے اس سے قبل 2017 میں یہ خطاب جیتا تھا۔
سندھو کو گزشتہ ہفتے انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس بار وہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہیں۔دریں اثنا، ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیوایف) نے اتوار کو ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا جب فائنلسٹ میں سے ایک کے کورونا وائرس مثبت آیا۔ فائنل مقابلہ فرانس کے آرناؤڈ مرکل اور لوکاس کلیر باؤٹ کے درمیان ہونا تھا۔بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں بتایاکہ ’’ہم آج صبح تصدیق کر سکتے ہیں کہ مردوں کے سنگلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دوسرے فائنلسٹ کے متاثرہ کھلاڑی کے قریبی رابطے میں آنے کی وجہ سے فائنل منسوخ کر دیا گیا ہے۔
‘‘واضح رہے کہ فاتح کے نام، عالمی درجہ بندی کے پوائنٹس اور انعامی رقم سے متعلق تفصیلات آنے والے دنوں میں شیئر کی جائیں گی۔دریںاثنا بابو بنارسی داس یوپی بیڈمنٹن اکیڈمی میں کھیلی جارہی 1,50,000 امریکی ڈالرکی انعامی رقم والی چیمپیئن شپ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں سندھو آج پوری لے میں نظر آئیں۔ انہوں نے صرف 35 منٹ کے کھیل میں بنسوڈ کو 21-13، 21-16 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ناگپور سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ مالویکا کے پاس سندھو کے اسمیش شاٹ کو کوئی جواب نہیں تھا۔ سندھو نے اپنی لمبائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی شاندار اسمیش شاٹس کھیلے اور ایک کے بعد ایک پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے پہلے گیم میں 7-0 کی برتری حاصل کی۔ اس دوران مالویکا نے بھی ایک پوائنٹ حاصل یا لیکن واپسی کرتے ہوئے سندھو نے وقفے تک 11-1 کی برتری حاصل کی۔ بریک کے بعد، پی وی سندھو نے بہترین کورٹ کوریج کی بدولت پوائنٹس اکٹھا کرنا شروع کیا۔ سندھوجب 17-8 پر آگے تھیں تبھی مالویکا نے لگاتار تین پوائنٹس جمع کرتے ہوئے 20-11 کے اسکور پر گیم پوائنٹ بنایا لیکن مالویکا نے نہ صرف گیم پوائنٹ بچایا بلکہ ایک پوائنٹ حاصل کرکے اسکور 20-13 کردیا لیکن وہ گیم نہیں بچا سکی اور سندھو نے 21-13 سے جیت حاصل کی۔دوسرے گیم میں پی سندھو کے ابتدائی پوائنٹس لینے کے بعد مالویکا نے برابری کی۔ بعد میں سندھو نے حاوی ہوتے ہوئے بریک تک11-4 کی برتری حاصل کی۔
بعد میں مالویکا نے سندھو کے سامنے ایک معمولی چیلنج پیش کیا لیکن سندھو نے لے میں کھیلتے ہوئے اسکور 20-15 کیا۔ اگرچہ مالویکا نے گیم پوائنٹ بچایا،
لیکن اگلی ہی سروس پر پی وی سندھو نے گیم پوائنٹ بچالیا۔