مشکل میں پھنسے جنوبی افریقی کوچ مارک باؤچر

نئی دہلی ،21جنوری ۔کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے نیشنل ٹیم کے چیف کوچ مارک باؤچر کے خلاف نسلی تعصب کے الزامات کی تادیبی سماعت کے لئے سینئر ایڈوکیٹ ٹیری موتاؤ کو چیئرمین مقرر کیا ہے۔ پر سوشل جسٹس اینڈ نیشن بلڈنگ (ایس جے این ) سماعت کے دوران بدسلوکی کا الزام کا سامنا کر رہے کوچ مارک باؤچر پر اب تادیبی سماعت ہوگی۔ ۔ اس فیصلے کے بعد اب باؤچر کو کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کا خطرہ ہے۔ باؤچر کے علاوہ سی ایس اے کے موجودہ ٹائریکٹر گریم اسمتھ اور سابق ببلے باز اے بی ڈیویلیئرس پر پر سیاہ فام کھلاڑیوں کے ساتھ غیر مناسب امتیازی سلوک کاالزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد یہ تقرری کی گئی ہے۔ سی ایس اے نے کہا، “پہلی سماعت 26 جنوری 2022 کو ہوگی اور اس کے بعد مزید تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایس جے این کی سماعت کے بعد ایسا کرنا لازمی تھا، کیونکہ سماعت کے دوران باؤچر سمیت کئی ذمہ دار لوگوں پر امتیازی سلوک اور نسل پرستی کا الزام لگایا گیا تھا۔ خاص طور پر باؤچر پر ان کے سابق ساتھی پال ایڈمز نے نسل پرستی کا الزام لگایا تھا۔ اس سلسلے میں 17 جنوری کو باؤچر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اور اس کی جانکاری بھی باؤچر کو دی گئی تھی۔ سی ایس اے تمام الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے بعد ہی اس معاملے میں کچھ دفعہ لگانا چاہتا ہے۔ درحقیقت، دسمبر 2021 میں جاری ہونے والی ایس جے این کی رپورٹ کے مطابق، باؤچر سمیت کئی اہم لوگوں کے خلاف بہت سنگین الزامات تھے
، لیکن لوک پال ڈومیسا انٹسبیزا کو اس حوالے سے خاطر خواہ ثبوت یا نتائج نہیں ملے تھے ۔ لوک پال نے سی ایس اے کو مستقبل میں اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔