ملک میں 159.67 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

نئی دہلی، 20 جنوری۔ کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 73 لاکھ ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 159.67 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 158.96 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 12.72 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔