کورونا کے نئے معاملوںمیں معمولی کمی، گزشتہ24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 55 ہزار مریض

نئی دہلی، 25 جنوری -۔ ملک میں کورونا کے معاملے میں معمولی کمی کے آثار ہیں۔ منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 لاکھ 55 ہزار 874 نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ 67 ہزار 753 ہوگئی۔ تاہم اسی عرصے میں 614 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 70 لاکھ 71 ہزار 898 ہے۔ اس دوران کورونا سے صحت یابی کی شرح معمولی بہتری کے ساتھ بڑھ کر 93.15 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 36 ہزار 842 ہوگئی ۔جبکہ روزانہ انفیکشن کی شرح 15.52 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 71 کروڑ 88 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔