کورونا کے نئے معاملوںمیں پھر اضافہ، 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 86 ہزار مریض

نئی دہلی، 27 جنوری (۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 6 ہزار 357 ہوگئی۔ تاہم اسی عرصے میں 573 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 328 ہے۔ اس عرصے کے دوران کورونا سے صحت یابی کی شرح میں معمولی بہتری کے ساتھ یہ بڑھ کر 93.33 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہوگئی۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 19.59 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 72 کروڑ 21 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔