ہندوستان کو اپنی فوج کے بیش قیمتی تعاون پر فخر ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی، 15 جنوری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے عملے کونیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو فوج کے بیش قیمتتعاون پر فخر ہے۔
ہفتہ کے روز ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا کہ خاص طور پر آرمی ڈے کے موقع پر، ہمارے بہادر سپاہیوں، قابل احترام سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے جانی جاتی ہے۔ الفاظ قومی سلامتی کے تئیں ہندوستانی فوج کے بیش قیمت تعاون کے لئے انصاف کا احاطہ نہیں کر سکتے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکار ناموافق علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں اور قدرتی آفات سمیت انسانی بحران کے دوران ساتھی شہریوں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بیرون ملک بھی امن قائم کرنے کے مشنوں میں بھی فوج کی شاندار شراکت داری پر فخر ہے۔