Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

مغربی بنگال کی 108 میونسپلٹیوں کے لیے ووٹنگ شروع

Written by Taasir Newspaper

کولکاتہ، 27 فروری۔ مغربی بنگال کی 108 میونسپلٹیوں کے لیے اتوار کی صبح سات بجے پولنگ شروع ہوگئی۔ زیادہ تر علاقوں میں پولنگ شروع ہونے سے پہلے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر صبح سے ہی لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس پر بے عملی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے کانتھی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 14 میں ممتا بنرجی کی تصویر کے ساتھ سرکاری پروجیکٹوں کی ہورڈنگ کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بی جے پی امیدوار نوین پردھان نے الزام لگایا کہ ترنمول ووٹروں کو متاثر کر رہی ہے۔ پولس میں شکایت درج کرانے کے بعد ہورڈنگ کو ہٹا دیا گیا۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کی کمارہاٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 23 میں کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔ ترنمول کے تحفظ یافتہ مجرموں نے نیل گنج روڈ سے متصل علاقے میں بائک جلوس نکالا ہے۔ مخالفین کا الزام ہے کہ لوگ خوف کی وجہ سے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔
جنوبی 24 پرگنہ کے وارڈ 17 کے سونار پور راج پور ودیا نیدھی اسکول میں باہر کے لوگوں پر لیفٹ، کانگریس اور بی جے پی کے ایجنٹوں کو بوتھ سے باہر نکالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ترنمول اور بی جے پی امیدواروں کے سامنے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں اور حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ مرشد آباد میں بھی زیادہ تر پولنگ اسٹیشنوں پر ایسا ہی ہوا، جس کے بعد ایم پی ادھیر چودھری نے ایجنٹوں کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور بوتھ تک لے گئے۔ کانگریس ایم پی کا دعویٰ ہے کہ پولس کا رول خاموش تماشائی کا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper