ہندستان

ملک میں 175.83 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 22 فروری ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35.50 لاکھ سے زیادہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے طور پر لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 175 کروڑ 83 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق منگل کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 172 کروڑ 61 لاکھ مفت خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 11.17 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper