Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ہندستان

نوجوان نسل کو ترقی کے محاذ پر سرگرم ہونا چاہئے: کووند

Written by Taasir Newspaper

شونت پور (آسام)، 26 فروری ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کے روز کہا کہ تیز پور یونیورسٹی کو کمیونٹی، مقامی اور قومی مسائل کا اختراعی حل فراہم کرنا چاہئے۔ نوجوان نسل کو ترقی کے محاذ پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے تیز پور یونیورسٹی کے 19ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدرجمہوریہ ہند کووند آسام کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہ جمعہ کو گوہاٹی پہنچے تھے۔ صدر کووند نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی اسے اختراع کا ایک بڑا مرکز بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے آسام کے کئی دیہاتوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے تیز پور یونیورسٹی کے اختراعی حل پر خوشی کا اظہار کیا۔ کووند نے کہا کہ دیہاتوں کے ساتھ یونیورسٹی کے رابطے کو مزید بڑھایا جانا چاہئے۔ سماجی ذمہ داری کے تحت کچھ دیہات کو گود لے کر مجموعی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کو قدرت نے غیر معمولی خوبصورتی اور بھرپور حیاتیاتی تنوع سے نوازا ہے۔ اسے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ یہ آسام کے ہر شہری کا فرض ہے۔ دیہاتوں میں تیز پور یونیورسٹی کے قابل تجدید توانائی کے اقدام پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس علاقے کو سرسبز رکھنے میں نوجوانوں کا بڑا حصہ ہے۔ آسام نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں قابل ستائش کام کیا ہے۔ قاضیرنگا نیشنل پارک اور ٹائیگر ریزرو کے ساتھ ساتھ ہاتھی کے ذخائر بھی تحفظ کی شاندار مثالیں ہیں۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ تیز پور یونیورسٹی خطے کی زرعی مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی کو ‘ فاپردھان منتری- مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم’ کے تحت جیک فروٹ پر کام کرنے اور اناج پر مبنی مصنوعات تیار کرنے کے لیے انکیوبیشن سینٹر قائم کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ کے لیے محکمہ خوراک انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کو ریاستی سطح کے تکنیکی ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسام کا منفرد جوہا چاول اپنے شاندار ذائقے اور خوشبو کے لیے مشہور ہے۔ آسام کی یونیورسٹیاں چاول کی اس منفرد قسم کی برانڈنگ، مقبولیت اور مارکیٹنگ کے ذریعے کسانوں کی مدد کر سکتی ہیں۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ کورونا وبا نے نسبتاً کمزور طبقات کی تعلیم پر شدید اثر ڈالا ہے۔ وبائی مرض کے دوران جاری کی گئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیجیٹل تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔کووند نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانے کے مقصد سے، مرکزی حکومت نے ملک بھر کے طلبا کو ان کی دہلیز پر ذاتی نوعیت کے سیکھنے کے تجربے کے ساتھ عالمی معیار کی عالمی تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ایک ڈیجیٹل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیز پور یونیورسٹی اس پہل میں آسامی اور شمال مشرق کی دیگر زبانوں میں اعلیٰ معیار کا ڈیجیٹل مواد فراہم کرکے اس اقدام میں ایک فعال حصہ دار بن سکتی ہے۔صدرجمہوریہ نے تیز پور یونیورسٹی کی پوری ٹیم سے ماضی، حال اور مستقبل کے طلبا کو اتحاد کے جذبے کے ساتھ متحد کرنے اور یونیورسٹی کے مقرر کردہ اہداف کی طرف تیزی سے آگے بڑھنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کثیرالقاصد اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے یونیورسٹی سال 2047 تک آج کے طلبا فیصلہ سازوں میں شامل ہوں گے توہندوستان کوایک زیادہ خوشحال اور مضبوط ملک کے طور پر ابھرنے میں بامعنی شراکت داری میں اہل ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ منانے کے پیچھے اصل مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی تعلیم کو اب تک اعلیٰ اہداف کے حصول کا ہدف بنائیں۔ انہوں نے تیز پور یونیورسٹی پر زور دیا کہ وہ مستقبل قریب میں این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں سرفہرست 10 یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کی کوشش کرے۔اس موقع پر گورنر پروفیسر جگدیش مکھی، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے بھی خطاب کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر وی کے جین نے مختصراً یونیورسٹی کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ تقسیم اسناد کی اس تقریب میں کل 1,249 طلبا نے اپنی ڈگریاں اور ڈپلومے حاصل کیے جن میں سے 401 انڈر گریجویٹ، 717 پوسٹ گریجویٹ، 68 پی جی ڈپلومہ اور 63 پی ایچ ڈی تھے۔ ڈگری حاصل کرنے والوں میں، مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے 45 ٹاپرس نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔

About the author

Taasir Newspaper