ریاست

پرائمری ٹیچر اہلیت امتحان 5 مارچ سے، بورڈ نے جاری کئے ایڈمٹ کارڈ

Written by Taasir Newspaper

بھوپال، 25 فروری ۔پرائمری ٹیچر اہلیت امتحان 5 مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے اسٹاف سلیکشن بورڈ نے جمعہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دئے۔ یہ امتحان ریاست کے 16 شہروں میں روزانہ دو شفٹوں میں منعقد کیا جائے گا۔ اس امتحان میں 10 لاکھ سے زیادہ امیدوار شرکت کریں گے۔ غور طلب ہے کہ اس امتحان کا عمل 2020 میں شروع ہوا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے امتحان نہیں ہو سکا۔
اسٹاف سلیکشن بورڈ کے پی آر او جے پی گپتا نے کہا کہ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تاہم صبح سے ویب سائٹ کھولنے میں پریشانی ہونے کی شکایتیں بھی آرہی ہیں۔ اس امتحان میں شرکت کے لیے امیدواروں کا روزگار دفتر میں لائیو رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ امتحان ہال میں داخل ہونے کے بعد امیدوار امتحان ختم ہونے کے بعد ہی باہر نکل سکے گا۔ امیدواروں کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ ایڈمٹ کارڈ کو امتحان مرکز پر ساتھ لانا ضروری ہوگا۔ان شہروں میں ہوں گے امتحانات پرائمری ٹیچر اہلیت امتحان ریاست کے بھوپال، اندور، گوالیار، جبل پور، اجین، نیمچ، رتلام، مندسور، ساگر، ستنا، کھنڈوا، گنا، دموہ، سیدھی، چھندواڑا اور بالاگھاٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ امتحان کا انعقاد آن لائن ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper