ہندستان

پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ، خام تیل 102 ڈالر فی بیرل کے قریب

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 25 فروری ۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ابھی بھی مستحکم ہیں۔ پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 112ویں دن بھی دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ جمعہ کو دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر پر رہا ، جب کہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر رہا۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر بڑے شہروں، ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 104.67 روپے اور 101.40 روپے فی لیٹر پر ہے۔ ان بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 94.14 روپے، 89.79 روپے اور 91.43 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا میں پٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے خام تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اس وقت 102 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ہفتے کے آخری تجارتی دن 95.51ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اسی وقت ، برینٹ کروڈ 101.87 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم ایک روز قبل خام تیل 104 ڈالر کے قریب پہنچ گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper