ہندستان

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ، گزشتہ24 گھنٹوں میں 15102 نئے مریض

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 23 فروری۔ ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 15,102 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 31 ہزار 377 ہوگئی ہے۔ جبکہ 278 کورونا سے متاثرہ مریض کی موت ہوگئی ۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 21 لاکھ 89 ہزار 887 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.42 فیصد ہوگئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 1 لاکھ 64 ہزار 522 ہو گئی ہے۔ جبکہ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.28 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 76 کروڑ 24 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper