ہندستان

کورونا کے نئے معاملوںمیں کمی، گزشتہ24 گھنٹوں میں 14 ہزار 148 نئے مریض سامنے آئے

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 24 فروری۔ ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ جمعرات کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 ہزار 148 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 30 ہزار 9 ہے۔ جبکہ 302 کورونا سے متاثرہ مریض کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار 896 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.46 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 1 لاکھ 48 ہزار 359 ہو گئی ہے۔ جبکہ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 76 کروڑ 35 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper