اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر کھلی، سینسیکس نے 390 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی

نئی دہلی، 23 فروری ۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر کھلی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 390.18 پوائنٹس یا 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 57,690.86 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 96.30 پوائنٹس یا 0.56 کے اضافے کے ساتھ 17,188.50 کی سطح پر ٹریڈکر رہا ہے۔
30 اسٹاک پر مبنی سینسیکس 332 پوائنٹس کے ساتھ 57,632 پر کھلا۔ ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے میں، اس نے 57,694 کی اونچائی اور 57,590 کی کم ترین سطح بنائی۔ اس کے 30 حصص میں سے 29 حصص تیزی کے رجحان میں ٹریڈ کر رہے ہیں، جبکہ لارسن اینڈ ٹوبرو کا واحد حصص گر رہا ہے۔ کوٹک بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، ماروتی اور بجاج فائنانس سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والوں میں 1-1 فیصد تھے۔
سینسیکس لسٹڈ کمپنیوں کا بازار سرمایہ 256.93 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو ایک دن پہلے 254.76 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس کے علاوہ نفٹی کے 50 اسٹاک میں سے 34 اسٹاک اوپر اور 7 اسٹاک نیچے ہیں۔ بڑے نقصان میں او این جی سی ،آیشرموٹرس ، ڈیویزلیب اورہندوستان یونیلیور شامل ہیں۔ کوٹک بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹا موٹرز، ماروتی بڑھتے ہوئے اسٹاک میں نمایاں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے دوسرے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔ سینسیکس 382.91 پوائنٹس یا 0.66 گر کر 57,300.68 پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 114.45 پوائنٹس یا 0.67 فیصد گر کر 17,092.20 پر بند ہواتھا۔