جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں364پر آئوٹ

کرائسٹ چرچ،26؍ فروری -بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کے بعد کگیسو ربادا کی بہترین گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹ 157 رنزپر آئوٹ کرکے اپنی پوزیشن بہترکرلی ہے۔
جنوبی افریقہ جسے پہلے میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل کیشو مہاراج (36) اور مارکو جینسن (37) کے درمیان نویں وکٹ پر 62 رنز کی شراکت کی بدولت 364 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈہوم نے صرف 36 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی اور پھر انتہائی سست بیٹنگ کرتے ہوئے دن کا کھیل ختم ہونے تک 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ دوسری طرف ڈیرل مچل 29 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت داری کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب بھی جنوبی افریقہ سے 207 رنز سے پیچھے ہے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔دوسرے دن جنوبی افریقہ نے دن کا آغاز تین وکٹ پر 238 رنز سے کیا لیکن نیوزی لینڈ نے لنچ سے قبل 60 رنز پر چار وکٹیں حاصل کر کے مہمانوں کا اسکور سات وکٹ پر 298 کر دیا۔تاہم جینسن اور مہاراج نے نویں وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت قائم کر کے جنوبی افریقہ کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔ اس سے قبل اوپنر سیرل اروی نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری میں 108 رنز بنائے۔
ہیگلے اوول کے اسی گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ کی دو اننگز میں 95 اور 111 رنز ہی بنا سکا تھا۔رباڈا نے پھر نیوزی لینڈ کے ٹانز بنانے کے بعد جینسن نصف سنچری کی شراکت قائم کی دن کے کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقی گیند بازمزید کامیابی حاصل نہ کر سکے۔