زہریلا مادہ کھانے سے خاتون کی موت

راج گڑھ، 22 فروری ۔ ضلع کے دیہات بیاورا تھانہ علاقہ کی ایک خاتون نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر زہریلی چیز کھانے سے گزشتہ رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس نے بروز منگل پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء￿ کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
تھانہ انچارج ا?دتیہ سونی کے مطابق ونائک نگر ساکن شیطان بائی (45) زوجہ ہری سنگھ جاٹونے نامعلوم وجوہ کی بنا پر سلفاس کھالیا۔ بے ہوشی کی حالت میں اہل خانہ اسے ضلع اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران پیر کی رات اس کی موت ہوگئی۔ خاتون نے یہ قدم کیوں اٹھایا اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔