مادر وطن کی خدمت کے لیے وقف ساورکر کی زندگی تحریک کا ذریعہ بنے گی: وزیر اعظم

نئی دہلی، 26 فروری۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو محب آزادی انقلابی ونائک دامودر ساورکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی خدمت کے لیے وقف ان کی زندگی ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے تحریک کا ذریعہ رہے گی۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، “عظیم محب آزادی ویر ساورکر جی کو ان کی برسی پر سلام۔قربانی اور استقامت کا مظہر مادر وطن کی خدمت میں وقف ان کی زندگی ہمیشہ اہل وطن کے لیے مشعل راہ رہے گی۔
ونائک دامودر ساورکر 28 مئی 1883 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک مصنف، وکیل اور ہندوتوا کے نظریے کے زبردست حامی تھے۔ انگریزوں نے انہیں کالاپانی کی سزا دی تھی۔ ساورکر کا انتقال 26 فروری 1966 کو ہوا۔