ملک میں 176.19 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

نئی دہلی، 23 فروری ۔ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33.84 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 176 کروڑ 19 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق بدھ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 172 کروڑ 68 لاکھ مفت خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس ابھی بھی ویکسین کی 10.98 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔