پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استکام جاری

نئی دہلی، 27 فروری۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 113ویں دن بھی دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں اتوار کو پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر پر رہا، جب کہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر رہا۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 104.67 روپے اور 101.40 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ساتھ ہی ان میٹرو میں ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 94.14 روپے، 89.79 روپے اور 91.43 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا میں پٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے خام تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ ڈبلیوٹی آئی کروڈ ہفتے کے آخری کاروباری دن 91.59 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جب کہ برینٹ کروڈ 97.93 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔