پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 97 ڈالر سے تجاوز ۔

نئی دہلی، 23 فروری ۔ روس یوکرین تنازع کے باعث خام تیل کی قیمت 97 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 110ویں دن بھی دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ راجدھانی دہلی میں بدھ کو پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر رہی، جب کہ ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 104.67 روپے اور 101.40 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ساتھ ہی ان میٹرو میں ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 94.14 روپے، 89.79 روپے اور 91.43 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا میں پٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک روز قبل برینٹ کروڈ کی قیمت 99.38 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ تاہم، ہفتے کے تیسرے کاروباری دن، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت $92.35 فی بیرل پر چل رہی ہے۔ وہیں، برینٹ کروڈ 97.10 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔