پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 98 ڈالر کے قریب

نئی دہلی، 26 فروری ۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 113ویں دن بھی دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کو پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر پر رہا، جب کہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر رہا۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 104.67 روپے اور 101.40 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ وہیں، ان میٹرو میں ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 94.14 روپے، 89.79 روپے اور 91.43 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا میں پٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے باعث خام تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل اس وقت 98 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی WTI کروڈ ہفتے کے آخری کاروباری دن 91.59 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جب کہ برینٹ کروڈ 97.93 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں لیکن 10 مارچ کے بعد تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے۔