کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی، گزشتہ24 گھنٹوں میں 13 ہزار 405 نئے مریض

نئی دہلی، 22 فروری ۔ ملک میں کورونا وبا کی رفتار بتدریج کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 13,405 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 34 ہزار 226 ہے۔ جبکہ 235 کورونا سے متاثرہ مریض کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 21 لاکھ 58 ہزار 510 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.38 فیصد ہوگئی۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 1 لاکھ 81 ہزار 75 ہوگئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.24 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 76 کروڑ 12 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔